Wednesday, April 22, 2020

امریکی عدالت میں چین کی حکومت پر مقدمہ دائر، انوکھا کیس سامنے آگیا





ریاست میسوری نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی حکومت
 کے عہدے دار عالمی وبائی مرض پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔
مقدمہ ریاست میسوری کے اعلیٰ وکلا کے ذریعے وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا
ریاست میسوری کے اٹارنی جنرل ایرک شیمٹ نے عدالت میں ایک تحریری بیان میں کہا ہے چینی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرات اور متعدی نوعیت کے بارے میں دنیا سے جھوٹ بولا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چینی حکومت ریاست میسوری کے امریکی شہریوں سمیت دنیا بھر میں ہونے والی بڑے پیمانے اموات، مصائب اور معاشی نقصان کی ذمہ دار ہے لہٰذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چینی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرات کے بارے جھوٹ بولا اور اس کے پھیلاؤ کو ظاہر کرنے کے لیے کافی کام نہیں کیا۔
اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ چین نے دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آگاہی فراہم کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کیے رکھی، چینی حکومت کو ان کے اعمال کے لیے جوابد ہ ہونا چاہیے۔
یاد رہے کورونا وائرس کے الزامات پر مشتمل چینی حکومت کے خلاف کسی امریکی عدالت میں یہ اپنی .....نوعیت کا پہلا مقدمہ

Sunday, April 19, 2020

اٹلی کورونا وائرس: ڈاکٹرز اور نرسوں کی کورونا سے ہلاکتوں کی حقیقت سامنے آگئی

عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق روزانہ ہی سوشل میڈیا پر جھوٹی اور غلط خبریں گردش کرنے کا سلسلہ اب تاحال ہے۔
کئی مرتبہ سوشل میڈیا صارفین کسی بھی خبر کی تصدیق کئے بغیر اسے انٹرنیٹ پر شئیر کر دیتے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔
اس طرح سوشل میڈیا پر ایک تصویر منظرعام پر آئی اور متعدد بار شئیر بھی کی گئی جس میں یہ دکھایا گیا کہ اٹلی کے ایک اسپتال میں 200 سے زائد ڈاکٹرز اور نرسز علاج کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

در حقیققت یہ تصویر اٹلی کے اسپتال کی نہیں بلکہ
امریکی میڈیکل ٹی وی پروگرام سیریز گریز ایناٹومی کی ہے۔
یہ تصویر پہلی بار سوشل میڈیا پر 24 مارچ کو پوسٹ کی گئی تھی جس کے بعد یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کی حقیقت کو تسلیم نہیں کیا تو کچھ صارفین اس تصویر کو دیکھ کر خوف میں بھی مبتلا ہوئے۔

Friday, April 10, 2020

Motivation: The Scientific Guide on How to Get and Stay Motivated



Motivation is a powerful, yet tricky beast. Sometimes it is really easy to get motivated and you find yourself wrapped up in a whirlwind of excitement. Other times, it is nearly impossible to figure out how to motivate yourself and you are trapped in a death spiral of procrastination. This page contains the best ideas and most useful research on how to get and stay motivated.


This is not going to be some rah-rah, pumped-up motivational speech. (That's not my style.) Instead, we are going to break down the science behind how to get motivated in the first place and how to stay motivated for the long-run. Whether you are trying to figure out how to motivate yourself or how to motivate a team, this page should cover everything you need to know.
You can click the links below to jump to a particular section or simply scroll down to read everything. At the end of this page, you'll find a complete list of all the articles I have written on motivation.

The World's Most Interesting News Articles From All That's Interesting

Interesting News Stories

Sciencecrime, medicine, archaeology, nature — if it’s interesting news, you’ll find it here. Stories like these may not always be the ones atop your news feed, but chances are they’re the ones you’ll actually want to read. Whether it’s stories of weird animals, grisly crimes, interstellar drama, or the just plain unbelievable, these are the most interesting news articles you’ll find anywhere.
From a nine-year-old boy’s accidental uncovering of a previously-unknown human ancestor called Australopithecus sediba to new revelations about how the Ancient Egyptian pyramids were built, interesting news stories like these represent the discoveries that unlock the secrets of humanity’s past.
And in addition to uncovering our past, these interesting current events furthermore chart the course of our present — from the serious all the way down to weird news of the “Florida man” variety — and our future — from the latest technological advances to the Jupiter pictures coming back from the outer reaches of our solar system.
It could be awe-inspiring photos of celestial bodies, it could be the most bizarre story of mayhem down here on Earth… if it’s interesting news, All That’s Interesting has it covered.

کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بینک میں استری کا استعمال، ویڈیو دیکھیں





بھارت کے بینک میں کام کرنے والے ایک ملازم نے مہلک
کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اپنے ساتھ استری رکھ لی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نجی بینک کا کیشیئر پبلک سے پیسے وصولی یا ادائیگی کے دوران اپنے پاس استری رکھتا ہے اور وہ باہر سے آنے والے چیک پر گرم استری پھیرتا ہے تاکہ وائرس ختم ہو جائے۔

https://twitter.com/anandmahindra/status/1246350738608902145

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صارف نے بینک کیشیئر کو چیک دیا تو اُس نے اسے چمٹے کی مدد سے اٹھایا اور پھر اُس پر گرم استری پھیر دی۔
بینک کا دیگر عملہ بھی کیشیئر کے اس اقدام کو دیکھ کر حیران ہوکر وہ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔ کیشئر کا ماننا ہے کہ چیک یا کرنسی پر گرم استری پھیرنے کے بعد وائرس ختم ہوجاتا ہے اور اس طرح کرنے سے وائرس سے محفوظ رہے گا۔

ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے والے صارف نے لکھا کہ مجھے یہ ٹھیک نہیں معلوم کہ استری کرنے سے نوٹ جراثیم سے پاک ہوجاتا ہے یا نہیں مگر آپ کیشیئر کی ایجاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔

Thursday, April 9, 2020

اگلے ہفتے لاک ڈائون کا جائزہ لیکر آگے کا لائحہ عمل طے ہوگا، یاسمین راشد


لاہور ( این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) وزیر صحت 
پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں ہم نے پچھلے ماہ کی 23 تاریخ سے لاک ڈائون کردیا تھا،اب اگلے ہفتے لاک ڈائون کا جائزہ لیں گے اور آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ایک انٹرویومیں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ جہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہوں گے ادھر سختی زیادہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ میں کیسز بڑھے تو ادھر مکمل لاک ڈائون کیا گیا،لاک ڈائون سے متعلق فیصلے صورتحال دیکھ کر کرتے ہیں۔پروگرام میں شریک خیبر بختونخوا کے وزیر اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا کہ ہم صوبے میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت پر کام کر رہے ہیں اورمختلف علاقوں میں ٹیسٹوں کی سہولت بڑھا رہے ہیں۔
اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، کورونا کی صورتحال اب گھنٹوں کے حساب سے مانیٹر ہوتی ہے اور ہم صورتحال کا جائزہ لے کر ہی فیصلے کرتے ہیں۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاکہ صوبے میں 76 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں، جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ہمارے پاس روزانہ 500 سے 1000افراد کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔صوبے میں مکمل لاک ڈائون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے نہ پھیلنے کی بڑی وجہ لاک ڈائون ہے اور اس کے سبب صوبے میں خلاف 
ورزی پر گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

ہمارے پاس روزانہ 500 سے 1000افراد کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے، ترجمان بلوچستان حکومت ہم صوبے میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت پر کام کر رہے ہیں اورمختلف علاقوں میں ٹیسٹوں کی سہولت بڑھا رہے ہیں

( اجمل وزیر)

Tuesday, April 7, 2020

کرونا وائرس نے 500 سال پرانی چکی دوبارہ چلا دی



کوسووو میں پانی سے چلنے والی ایک چکّی لگ بھگ پانچ صدیاں پرانی ہے۔ برقی مشینوں کے آ جانے سے یہ چکّی کبھی آٹا پسوانے والوں کی راہ تکتی تھی، لیکن اب وہاں اتنا رش ہے کہ چکّی کے مالکان کو سر کھجانے کی فرصت نہیں۔ کرونا وائرس نے اس چکی کو دوبارہ کیسے چلایا؟ دیکھیے اس ویڈیو میں