Monday, April 6, 2020

اسلامی ملک میں کورونا وائرس نے 24 ڈاکٹروں کی جانیں نگل لیں

 منگل  اپریل   07:54

اسلامی ملک میں کورونا وائرس نے 24 ڈاکٹروں کی جانیں نگل لیں
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل 2020ء) انڈونیشیاء میں کورونا وائرس نے 24 ڈاکٹروں کی جانیں نگل لیں۔ ملک میں مہلک وائرس کے 218 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 491 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہلک کورونا وائرس کی تباہ کاریاں عالمی سطح پر جاری ہیں اور ہر گزرتا دن وائرس سے ہونے والی دلخراش اموات کی داستان لے کر ڈھلتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس اب تک دنیا میں 74 ہزار سے زائد جانیں ے چکا ہے اور اس کے متاثرین کی تعداد میں دن بدن شدت آ رہی ہے۔ تازہ اعدا و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں 24 ڈاکٹروں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔ نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کے بعد انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 24 ہیلتھ ورکر بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق انڈونیشیا میں دوسرے ملکوں کے مقابلے میں کم ٹیسٹنگ اور ڈاکٹروں کے پاس حفاظتی لباس کی کمی اموات میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیاء کی خفیہ ایجنسی نے حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگلے 3 ماہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ تک جا سکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment