Tuesday, April 7, 2020

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انفیکشن پھیلانے والی وباء سے متعلق 2015 ء میں خبردار کیا تھا، رپورٹ

واشنگٹن ( 06 اپریل2020ء) امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس این بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے 2015ء میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متعدی وبائی مرض سے 10 ملین سے زائد افراد ہلاک ہونے سے متعلق خبردار کیا تھا

یہ بات امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس این بی سی نے بل گیٹس کی گزشتہ وارننگز کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے کہا کہ آئندہ دہائیوں میں زیادہ تر ممالک متعدی وبائی مرض کے حقیقی امکان کے لئے تیار نہیں ہیں جو موسم سرما میں ایسی انفیکشن وباء کی طرح پھیل سکتی ہے جس سے 10 ملین سے زائد افراد ہلاک ہوں گے اور یہ ایک جنگ کی بجائے انتہائی متعدی وائرس ہو سکتا ہے

No comments:

Post a Comment