Tuesday, April 7, 2020

امریکی صدر ٹرمپ کی بھارت کو جوابی کارروائی کی دھمکی

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انڈیا کی جانب سے کلوروکوین کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے اگلے ہی روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کال کی تھی کیونکہ بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو ہائڈروکسی کلوروکوین اس کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں اس دوا کو پہلے ہی کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ’گیم چینجر‘ قرار دے رکھا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے پیر کے روز وائٹ ہاؤس سے بریفنگ میں کہنا تھا کہ انہوں نے مودی سے کہا کہ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ اس دوا کی سپلائی ہمیں کریں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوا کی سپلائی نہیں کرتے، تو پھر بھی ٹھیک ہے، لیکن ظاہر ہے اس کے بعد جوابی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ بی بی سی نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے صدر ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد امریکہ میں موجود ہے جس کی وجہ سے امریکی معیشت تنزلی کا شکار ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے اس وبا کو
مزید پھیلنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اس ضمن میں امریکی حکام نے بڑے پیمانے پر کلوروکوین امپورٹ کرنے پر زور دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی تمام ممالک کو لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی موضوع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ آنے والے ہفتے میں مشکلات کا شکار ہونے والا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہم مشکل ترین ہفتے میں داخل ہونے والے ہیں جس میں اموات کی تعداد بہت زیادہ ہو جائے گں

No comments:

Post a Comment