Friday, April 10, 2020

کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بینک میں استری کا استعمال، ویڈیو دیکھیں





بھارت کے بینک میں کام کرنے والے ایک ملازم نے مہلک
کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اپنے ساتھ استری رکھ لی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نجی بینک کا کیشیئر پبلک سے پیسے وصولی یا ادائیگی کے دوران اپنے پاس استری رکھتا ہے اور وہ باہر سے آنے والے چیک پر گرم استری پھیرتا ہے تاکہ وائرس ختم ہو جائے۔

https://twitter.com/anandmahindra/status/1246350738608902145

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صارف نے بینک کیشیئر کو چیک دیا تو اُس نے اسے چمٹے کی مدد سے اٹھایا اور پھر اُس پر گرم استری پھیر دی۔
بینک کا دیگر عملہ بھی کیشیئر کے اس اقدام کو دیکھ کر حیران ہوکر وہ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔ کیشئر کا ماننا ہے کہ چیک یا کرنسی پر گرم استری پھیرنے کے بعد وائرس ختم ہوجاتا ہے اور اس طرح کرنے سے وائرس سے محفوظ رہے گا۔

ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے والے صارف نے لکھا کہ مجھے یہ ٹھیک نہیں معلوم کہ استری کرنے سے نوٹ جراثیم سے پاک ہوجاتا ہے یا نہیں مگر آپ کیشیئر کی ایجاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔

No comments:

Post a Comment