Monday, April 6, 2020

ماسک کورونا وائرس سے بچاؤ کا جادوئی حل نہیں ہے

  منگل  اپریل   11:29

جنیوا (7 اپریل 2020ء ) عالمی ادارہ صحت کے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسک کورونا وائرس سے بچاؤ کا جادوئی حل نہیں ہے۔ صرف ماسک کا استعمال کرکے کورونا وائرس سے نہیں بچا جا سکتا ۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ماسک کو صرف حفاظتی اقدامات کے پیکج میں صرف ایک جزو کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔ اردو العریبیہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ماسک کا استعمال اس وقت مناسب ہے جب ہاتھ دھونے یا سماجی فاصلے ممکن نہ ہو۔
کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔ لیکن صرف اسی جگہ پر جہاں ہاتھ دھونے یا سماجی فاصلے ممکن نہ ہو۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بنیادی طور پر علامات والے مریضوں سے منتقل ہوتا ہے
جینیوا سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ علامات والے افراد تھوک اور ناک کی رطوبت کے قطروں کے ذریعے قریبی رابطے میں موجود لوگوں کو کوویڈ 19 منتقل کرتے ہیں۔
رپورٹ میں متاثرہ افراد، اور آلودہ اشیاء اور سطحوں سے براہ راست رابطے کو انفیکشن کے دیگر ذرائع قرار دیا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ متاثرہ افراد علامتوں کے ابتدائی تین دن میں خاص طور پر خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ اس عرصے میں ناک اور گلے سے زیادہ وائرس خارج ہوتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ وائرس کے ظہور کی مدت اوسطاً پانچ یا چھ دن ہے لیکن یہ 14 دن تک بھی ہو سکتی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد علامات پیدا ہونے سے پہلے بھی وائرس پھیلا سکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کسی ایسے متاثرہ شخص کی جانب سے وائرس منتقلی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جس میں ابھی علامات پیدا نہیں ہوئی تھیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس طرح کی انفیکشن ناممکن ہے۔

No comments:

Post a Comment